بالاکوٹ، ناران کاغان میں بارش اور برفباری سے مین شاہراہ بند

بالاکوٹ ، ناران کاغان ،جھیل سیف الملوک روڈ پر بارش اور برفباری سے راجوال سے بالائی علاقوں میں جانے والی میں شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی امین الحسن کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ میں بارش برفباری کے باعث فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگانا ممکن نہیں ہے۔امین الحسن کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ کے ڈی اے کے چند ملازم ناران میں موجود ہیں جو بھی تازہ تفصیلات ملیں میڈیا سے شیئر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بالاکوٹ شوگراں روڈ پر گرنے والا درخت ہٹا دیا ہے جبکہ بالاکوٹ سیاحتی مقام شوگراں روڈ پر آنے والی سلائیڈنگ بھی ہٹا کر راستہ صاف کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ جھیل روڈ پر گلیشئر سے ہوٹلوں کو پہنچنے والے نقصان کے متاثرین کی داد رسی ہو گی ۔امین الحسن کا مزید کہنا تھا کہ کے ڈی اے بالاکوٹ ناران میں سیاحتی سیزن آف ہے ،ان دنوں سیاح اور عام عوام ناران نہیں ہوتے ہیں۔