لاہور میں آٹے کے 20 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت میں مزید ستر روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں 20 کلو کے آٹے کا تھیلا عام مارکیٹ میں اٹھارہ سو روپے کی بجائے سترہ سو تیس میں فروخت کیا جائے گا۔
شیخوپورہ میں 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا 100 روپے مزید سستا ہو کر سولہ سو چالیس روپے میں ملے گا، جہلم، چکوال، پاکپتن اور نارووال میں 80 روپے جبکہ ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور اٹک میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے۔
راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، خوشاب، بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں آٹے کا تھیلا 40 روپے سستا ملے گا۔
فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد اور منڈی بہاؤالدین میں آٹے کی قیمت میں 30 روپے کمی کی گئی ہے، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کمی آئی ہے