رؤف حسن کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونےکا حکمنامہ جاری انسداددِہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے حکمنامہ جاری کیا حکم نامے کے مطابق عدالت نے رؤف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ دیکھاہےرؤف حسن سے تفتیش ان کی خراب صحت کے باعث ممکن نہیں ہوسکی روف حسن کا روزمرہ کی بنیاد پر طبی معائنہ پمزہسپتال میں کیاجاتاہے،حکمنامہ میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران شریکِ ملزمان کے مقدمہ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہواپولیس نے شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے،ٹرانزیکشن ریکارڈ دیکھنے کے لیے تفتیشی افسر کو رؤف حسن کے بینک اکاؤنٹس درکار ہیں،رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتا ہے، 3 اگست کو عدالت پیش کیاجائے،رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پر پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کروایاجائے