اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی،، ORDER FTP اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی ہے،،پی ٹی آئی نے سی ڈی اے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے،، پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی کا ٹینک ، مینول الارم سسٹم لگائے گی ،،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کریں گے ،،بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے، فیصلے میں عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کردی