اسلام آبادگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزارت داخلہ آمد.وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر خیبر پختونخوا کا خیر مقدم کیاباہمی دلچسپی کے امور اور امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔کے پی کے میں ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس۔ ایف سی اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے اس جنگ میں شجاعت کی تاریخ اپنے لہو سے لکھی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف جیت کا ہی آپشن ہے۔ انشاءاللہ اس ناسور کا خاتمہ قوم کے اتحاد اور اتفاق سے کریں گے ۔