وسطی غزہ میں اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں سے رہائشی علاقوں اور بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملے


اسرائیل نے المغازی،البریج کیمپ پرفضائی اورزمینی حملے تیزکرد یئے،وسطی غزہ میں اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں سے رہائشی علاقوں اور بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملے کیے گئے جن میں ایک فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ کر کے سترہ فلسطینیوں کو شہید اور اسی کو زخمی کر دیا، فلسطینی حکام کے مطابق رفح میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے دس فلسطینیوں کی لاشیں ملیں ہیں

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک اڑتیس ہزار چھ سوچونسٹھ سے زائد فلسطینی شہید اور نواسی ہزار ایک سوزخمی ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ غزہ میں کوئی بھی جگہ اب محفوظ نہیں رہی، ہر علاقے میں رہائشیوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے، جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے لیے فریقین کو سیاسی جرات اور عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے