گوادر (این این آئی )ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں،ایران حکومت گوادر و مکران بجلی فراہمی معاہدے کی دھجیاں اڑا رہی ہیں،آئے روز ایران کی جانب بغیر اطلاع کے گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کردی جاتی ہے،صوبائی و وقاقی حکومت مکران کے بجلی معاملے پر ایران سے سختی سے بات کریں ۔ان خیالات کا اظہاررکن صو بائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے ایران کی جانب گوادر سمیت مکران بھر کی بجلی بند کرنے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے مکران کو بجلی فراہمی کے معاہدے کو مزاق بناکر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا آئے روز ایران کی جانب سے اطلاع دیئے بغیر مکران کی بجلی بند کردیجاتی ہے جس کے سبب مکران بھر کے عوام سخت ذیت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی و وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ ا س معاملے کو سنجیدگی سے لے کر ایران سے سختی سے بات کریں کہ وہ بلا وجہ گوادر و مکران کی بجلی کو آئے بند کرنے کے عمل سے گریز کریں