ملکہ کوہسار کے نواحی علاقوں میں بھی قبضہ گروپ متحرک

غریب جدی مالکان کی اراضیاں ہتھیانے میں مصروف

یونین کونسل دریا گلی کی ڈہوک جبڑا چھاواں میں لاہوری قبضہ گروپ کی جانب سے بیوہ کی زمین پر قبضہ کی کوشش

گھر میں گھس کر قتل،اغواء اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے مکان اور اراضی چھوڑنے پر دباؤ

متاثرہ فیملی نے سی پی او راولپنڈی کو فون کردیا

سی پی او کی ہدایت پر مقامی پولیس چوکی باڑیاں کا فوری ایکشن

دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا

قبضہ گروپ کا سرغنہ آصف نامی شخص خود کو حساس ادارے کا اعلی افسر ظاہر کرتا رہا

بیوہ خاتون کے گھر پر حملہ آوروں کو موقع پر گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے چھوڑ دیا

استفسار پر معلوم ہوا کہ علاقہ ڈی ایس پی کے کہنے پر چھوڑ دیا گیا

علاقہ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسلحہ لائسنس یافتہ ہے،متاثرین

اسلحہ سمیت گھر کے اندر داخل ہو کر مکان و اراضی پر قبضہ کی کوشش، قتل،اغواء اور سنگیںن نتائج کی دھمکیاں دینا،کیا قانونی ہے؟متاثرین

مقامی لوگوں کا کہنا ہے یہ قبضہ گروپ مری میں لوگوں کی اراضی پر تیزی سے قبضے کررہا ہے

جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے چشم پوشی اور پشت پناہی کر رہے ہیں،مقامی لوگ

بیوہ محمد اسحاق عباسی نے صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی پنجاب سے تحفظ اور قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے