سرجانی روزی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے ، گرفتار زخمی ملزم علی رضا اور سانول سے اسلحہ چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ، کورنگی غریب نواز چوکی کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد ندیم نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم سے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا ، تاہم ملزم کا دوسرا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ، دوسری جانب سرجانی گہرام گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی