سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کیس پر سماعت شروع
سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے
فیصل واوڈا اود مصطفی کمال عدالت کے سامنے پیش
میرے موکل نے پریس کانفرنس کرکے معافی مانگی ہے، وکیل مصطفی کمال
کیا فیصل واوڈا کی جانب سے معافی جمع کروائی گئی ہے ؟چیف جسٹس کا استفسار
جی میری جانب سے بھی معافی کیلئے جواب جمع کروایا گیا ہے، فیصل واوڈا
آپ نے تو مذہبی سکالرز سے مشورہ کرنے کا بھی لکھا ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
میڈیا چینلز کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی پیش
اپ کس طرح میڈیا اداروں کی جانب سے پیش ہو سکتے ہیں ؟ چیف جسٹس کا فیصل صدیقی سے اسستفسار
کسی ایک میڈیا کی جانب سے بھی تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا،چیف جسٹس
میڈیا اداروں کو شوکاز نوٹسز نہیں تھے، وکیل فیصل صدیقی
کیا آپ میڈیا اداروں کو شوکاز کروانا چاہتے ہیں ؟چیف جسٹس
کم از کم میڈیا اداروں کے کسی ذمہ دار افسر کا دستخط شدہ جواب جمع ہونا چاہیے تھا، جسٹس عقیل عباسی
کیا گالم گلوچ سے معاشرے کی خدمت کی جاسکتی ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آپ بار روم میں کسی وکیل کو چور کہیں اور وہ ٹی وی پر چلے تو کیا یہ درست ہوگا؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کیا ایسی صحافت کی اجازت ہونی چاہیے؟ چیف جسٹس
اگر آپ کو کوئی چور کہے تو وہ ٹی وی پر چلنا چاہیے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
میری ذاتی رائے میں یہ آزادی صحافت کے زمرے میں نہیں آتا، فیصل صدیقی
آزادی صحافت کی تعریف دو سو سال سے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فیصل صدیقی
دو سو سال پہلے امریکہ دریافت ہوا تھا آپ وہاں سے ہی کیوں بات شروع کرتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
چودہ سو سال پہلے ہماری تہذیب شروع ہوئی وہاں سے کیوں بات نہیں شروع کرتے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین کا آغاز ہی بسم اللہ سے ہو رہا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
مصطفی کمال کی پریس کانفرنس توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی، فیصل صدیقی
فیصل واوڈا نے ججز کا نام لے کر گفتگو کی ہے، فیصل صدیقی
کیا پریس کانفرنسز میں
زیرالتواء مقدمات پر گفتگو کی گئی؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس بادی النظر میں توہین عدالت ہے، فیصل صدیقی
کیا توہین عدالت پر مبنی پریس کانفرنس پھیلانے والے کا کوئی قصور نہیں؟ چیف جسٹس
میڈیا کیخلاف پریس کانفرنس نشر کرنے پر ہتک عزت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، فیصل صدیقی
مجموعی طور پر 34 چینلز کو نوٹس ہوئے میں 26 کا وکیل ہوں، فیصل صدیقی
عدالت پر مکمل اعتماد ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہوگا، فیصل صدیقی
ہمیں سرٹیفکیٹ جاری نہ کریں اپنا کام کریں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آپ مان رہے ہیں کہ فیصل واو
وڈا نے توہین عدالت کی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
توہین عدالت پر مبنی پریس کانفرنس نشر کرنے پر کیوں نہ کارروائی کی جائے؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اب تو آپ توہین عدالت کا اعتراف کررہے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کسی ٹی وی چینل نے جواب پر دستخط نہیں کیے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
عدالت کہے تو چینلز کے دستخط سے جواب جمع کروا دیتے ہیں، فیصل صدیقی
آپ نے عدالت کیساتھ کھیل کھیلنا ہے تو مزید موقع نہیں دیں گے، چیف جسٹس
میری سمجھ کے مطابق شوکاز نوٹس پر ہی چینلز کے دستخط لازمی تھے، فیصل صدیقی
تمام 26 لوگوں نے ایک ہی جیسا جواب جمع کرایا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سب کا دفاع ایک جیسا ہی ہے اس لئے جواب ایک جیسے ہیں، فیصل صدیقی
دفاع کا مطلب ہے آپ نوٹسز پر کارروائی آگے بڑھانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فیصل صدیقی اس جواب پر آپ کے دستخط ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ہم آپ کو بھی توہین عدالت کا نوٹس دے سکتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
میں اس جواب کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، فیصل صدیقی
آپ نے خود کہا کہ کم از کم ایک پریس کانفرنس تو توہین آمیز تھی، چیف جسٹس
میں نے بادی النظر میں توہین کہا تھا، فیصل صدیقی
آپ نے ایسا کچھ نہیں کہا ایسا مت کریں، چیف جسٹس
میں نے کہا تھا بادی النظر میں توہین ہے، فیصل صدیقی
آپ نے جواب میں لکھا ہے آپ پریس کانفرنس میں کہی گئی باتوں سے متفق نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
پریس کانفرنس نشر کرتے وقت آپ نے ساتھ یہ لکھا تھا؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آپ وہ بات جواب میں کیوں لکھ رہے ہیں جو کی نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
پریس کانفرنس کرنے والے دونوں افراد نے آکر کم ازکم کہا غلطی ہوئی، چیف جسٹس
ہم بھی اپنی غلطی مانتے ہیں آپ نہیں مانتے، چیف جسٹس
آپ نے جواب میں کہا آپ کی ڈیوٹی ہے پریس کانفرنس کوور کرنا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
پاگل خانے میں کوئی پاگل پریس کانفرنس کرے وہ کوور کرنا آپ کی ڈیوٹی ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
پریس کانفرنس کرنے والے کہہ رہے ہیں ان سے غلطی ہو گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آپ مگر کہہ رہے ہیں کہ آپ کا فرض ہے یہ دکھائیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کوئی بھی شخص آکر کہہ دے میں عوام کا نمائندہ ہوں آپ اسے نشر کریں گے؟ جسٹس عقیل عباسی
آپ جو باتیں کر رہے ہیں وہ کہاں سے کر رہے ہیں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
پیمرا سے یا کسی بین الاقوامی کنونشن سے دکھائیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
حقائق اور سچ میں فرق ہوتا ہے، فیصل صدیقی
یہ میں آج آپ سے نئی بات سیکھوں گا، چیف جسٹس
میں کہاں آپ کو کچھ بھی سکھا سکتا ہوں، فیصل صدیقی
سچ کا تناظر وسیع ہوتا ہے، فیصل صدیقی
آپ ہمارے سامنے کھڑے ہیں یہ حقیقت ہے یا سچ؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
بال کی کھال اتارنے جیسی بات کر رہے ہیں، چیف جسٹس
صدیقی صاحب وکیل نے اپنے کلائنٹ کا مفاد دیکھنا ہوتاہے، چیف جسٹس
میں چینلز کے دستخط والا جواب جمع کروا دوں گا ، فیصل صدیقی
یہ بڑے احسان والی بات ہو گی نا، چیف جسٹس
ہم آپ کو موقع نہیں دیں گے، ہمیں نہ بتائیں ہم نے کیا کرنا ہے، چیف جسٹس
میں تو خود توہین عدالت کی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ایک ساتھی جج نے کمرہ عدالت میں بات کر دی تھی اس لیے کارروائی شروع کرنا پڑی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ٹی وی چینلز کی جانب سے آپ کا جواب جارحانہ ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آپ جواب میں پریس کانفرنس کو توہین کہہ کر اسے نشر کرنا اپنا حق بھی کہہ رہے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
یہ فساد فی الارض کی بات ہے اور اب ہمارا فرض ہے کہ کچھ کریں، چیف جسٹس
کس قانون میں لکھا ہے آپ نے پریس کانفرس لائیو ہی دکھانا تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سارا دھندا پیسے کا ہے ایمان ،نیت ،اخلاق و تہذیب کا نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ایسا بھی نہیں ہوا کہ ایک بار غلط بات آنے پر پریس کانفرنس کوکاٹ دیا ہو، چیف جسٹس
اب فریڈم آف ایکسپریشن کے تحت بتائیں اس پریس کانفرنس سے کتنے پیسے کمائے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
میں کلائنٹس سے ہدایات لے لیتا ہوں، فیصل صدیقی
ہم ایک ایک سے بلا کر پوچھ لیتے ہیں، چیف جسٹس
رانا جواد، ڈائریکٹر نیوز جیو روسٹرم پر آگئے
آپ نے کتنی بار وہ پریس کانفرنس چلائی کتنے پیسے بنائے؟ چیف جسٹس
گیارہ بارہ بلیٹن میں وہ پریس کانفرنس چلی، رانا جواد
پیسوں کا نہیں پتہ میں صرف ایڈیٹوریل سائڈ دیکھتا ہوں، فنانس نہیں، رانا جواد
ٹی وی چینلز آج بھی یہ نہیں کہ رہے کہ آئندہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرینگے، جسٹس نعیم اختر
سچ پر تو پیسے نہیں ملتے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی
بچپن میں جو باتیں گلی محلوں میں سنتے تھے اب ٹی وی پر سنتے ہیں، چیف جسٹس
ٹی وی چینلز پر ان لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے جنہیں قانون کا کچھ علم نہیں ہوتا، جسٹس عقیل عباسی
تبصرے لوگ ایسے کرتے ہیں جیسے سولہ سو فیصلے لکھ چکے ہیں، جسٹس عقیل عباسی
اگر کوئی میکنزم نہیں ہے تو بنا لیں، جسٹس عقیل عباسی
پریس کانفرنس کچھ دیر بعد نشر کرنے سے معاملات بہتر ہونگے، فیصل صدیقی
آج تک چینلز کو یہ خیال کیوں نہیں آیا اب کیوں آ رہا ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
عام لوگوں کے ذہن پر میڈیا کا بہت اثر ہوتا ہے، جسٹس نعیم اختر افغان
آپ نے پریس کانفرنس چلائی پھر بار بار ٹکرز چلے، جسٹس نعیم اختر افغان
آپ تو چاہتے ہیں تماشا بنے ورنہ آپ کا کام کیسے چلے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
عدالتی معاون حافظ عرفات کی جانب سے غیبت، بدگمانی اور فاسق کی خبر کی ممانعت میں قرآنی آیات کا حوالہ
ہمیں کوئی شوق نہیں کسی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، چیف جسٹس
کیا کریں مگر معاشرہ تباہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس
میڈیا کی آزادی سے متعلق ہم بہت محتاط ہیں، چیف جسٹس
کورٹ رپورٹنگ کرنے والے معاشرے میں ایک کام کر رہے ہیں جا کر بتاتے ہیں یہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اب وہ فیصلے سے پہلے تنقید شروع کر دیں تو کیا کریں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کچھ ایسے ہیں جنہیں لگتا ہے انہیں جج کی کرسی پر ہونا چاہیے، چیف جسٹس
اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے
کیا وکیل ٹی وی چینلز کی جانب سے جواب پر دستخط کر سکتا ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
چینلز کے کنڈکٹ پر آپ کی کیا رائے ہے؟ جسٹس عقیل عباسی
اپنی رائے دینے میں محتاط رہوں گا کیونکہ کارروائی آگے بڑھی تو مجھے پراسیکیوٹر بننا ہوگا، اٹارنی جنرل
پھر ایسی بات نہ کریں جس سے کیس متاثر ہو، چیف جسٹس
جتنا بڑا آدمی ہوتا ہے اسکی ذمہ داری بھی اتنی ہی ہوتی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
چینلز کا موقف ہے کہ پریس کانفرنس نشر کرنا بدنیتی پر مبنی نہیں تھا، چیف جسٹس
میری رائے میں یہ اصول کی بات ہے، اٹارنی جنرل
میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا کہ وہ کیا دکھا رہے ہیں، اٹارنی جنرل
لوگ میڈیا دیکھ کر اپنی رائے قائم کرتے ہیں، اٹارنی جنرل
لوگ میڈیا پر براہ راست نشریات دیکھ کر اسے درست مان لیتے ہیں، اٹارنی جنرل
میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، اٹارنی جنرل
میڈیا کو ذاتی اور قومی مفاد میں توازن قائم کرنا ہوگا، اٹارنی جنرل
چینلز کا لائسنس کروڑوں میں خریدا جاتا ہے، تنخواہیں بھی دینا ہوتی ہیں، جسٹس نعیم افغان
ریونیو کمانا ہے تو انٹرٹینمنٹ اور دیگر شعبہ جات کے پروگرام کریں، جسٹس نعیم افغان
کچھ مزید پریس کانفرنسز میں بھی توہین آمیز الفاظ استعمال ہوئے ہیں، اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل کی جانب سے رئوف حسن کی پریس کانفرنس کا حوالہ
رئوف حسن کون ہیں؟ کیا یہ فواد حسن کے بھائی ہیں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
رؤف حسن نے یہ کلمات اس وقت ادا کیے جب فواد حسین کو ہم نے ریلیف دیا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
رئوف حسن کو کیا بھائی کو ریلیف ملنے سے تکلیف ہوئی ہے؟ چیف جسٹس
رئوف حسن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، اٹارنی جنرل
رئوف حسن نے آپ کے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے بارے میں گفتگو کی تھی، اٹارنی جنرل
میں اپنی ذات کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کرتا، یہ بھی ساتھی جج کے کہنے پر نوٹس لیا، چیف جسٹس
عدالت کی فیصل صدیقی کو چینلز انتظامیہ سے مشاورت کی ہدایت
سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا توہین عدالت کیس کی وقفے کے بعد سماعت شروع
عدالت نے مصطفیٰ کمال اور فیصل واوڈا کی غیر مشروط معافی قبول کر لی
دین بھی کہتا ہے کوئی معافی مانگے تو نرمی دکھائی جائے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
عدالت کی دس گنا زیادہ عزت کریں گے، فیصل واوڈا
عدالت سے استدعا ہے کہ ایک بات کی بہت تکلیف ہے، فیصل واوڈا
ایک جج نے مجھے پراکسی کہا ہے جسے بھارتی اخبارات نے بھی اٹھایا ہے، فیصل واوڈا
کسی اور کیلئے کچھ نہیں کہ سکتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اگر پہلی بات نہ ہوتی تو دوسری بھی نہ ہوتی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ.
جج نے مجھے پراکسی کہا مجھے بہت کرب سے گزرنا پڑا، فیصل واووڈا
آپ پہلی بات نہ کہتے تو دوسری بات نہ کی جاتی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ہم سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کر رہے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آپ سے بھی امید ہے عدلیہ کی بطور ادارہ عزت کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
میں یقین دلاتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا، سینیٹر فیصل واوڈا