بیجنگ : 09 جون 2024ء
چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مناسب اور پُرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے ایک مشترکہ اعلامیے میں دونوں فریقوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زوردیا۔ فریقین نے تمام حل طلب مسائل کو حل کرنے اور کسی بھی یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان نے چین کو بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔