ممتاز دولتانہ کی بیٹی شاہدہ ممتاز دولتانہ کا کراچی میں انتقال ،

سابق وزیراعلی پنجاب میاں ممتاز دولتانہ کی بیٹی شاہدہ ممتاز دولتانہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ معروف صحافی ضرار کھوڑو کی والدہ، بیرسٹر خالد کھوڑو کی اہلیہ، سابق وزیراعلی سندھ ایوب کھوڑو کی بہو اور سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ کی کزن تھیں۔ شاہدہ ممتاز دولتانہ نے 2002 میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر وہاڑی سے قومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لیا اور 47 ہزار ووٹ حاصل کئے لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔