آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں نوازشریف

آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے: نوازشریف

سڑکوں چوراہوں پہ بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی ڈپٹی چئیرمین سینٹ سیدال خان سے گفتگو

ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی مری میں ملاقات میںسینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے

اسلام آباد(9 جون) آئین کے تحفظ اور قانون کی سربلندی کے لئے سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کے بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا کیونکہ یہی اس کا اصل فورم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے سینٹ کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹر سیدال خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج مری میں صدر مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کی۔سینیٹر سیدال خان نے اُنہیں مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ نوازشریف نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ایوان بالا میں وفاق کی مضبوطی، قومی یک جہتی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے موثر کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔