چوک سرور شہید کے نزدیک اڈا محمد والا کے قریب ٹرک اور ہائی ایس کے درمیان ٹریفک حادثہ، 13افراد جاں بحق 12زخمی، ٹی ایچ کیو ہسپتال سرور شہید منتقل، زخمیوں میں سے 7کو نشتر ملتان ریفر،
چوک سرورشہید ملتان تامیانوالی روڈ جس کو قاتل روڈ کہا جاتا ہے پر خوفناک حادثہ پیش آ یا۔ جس میں ملتان سے بھکر تایا جان کے رسم ختم شریف پر جانے والی اڈا لاڑ بسٹی ملوک ملتان کی قریشی فیملی اڈا محمد والا کے نزدیک ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ فیملی ملتان سے بھکر ہائی ایس وین نمبر C-1361 پر جارہی تھی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے 30افراد سوار تھے۔ جو کہ سامنے سے لیہ سے ملتان کی طرف جانے والے ٹرک نمبری 836NADسے جا ٹکرائی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122چوک سرور شہید، سنانواں، رنگپور، چوک اعظم سمیت پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس سرکل سرور شہید بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچ گئے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید میں ایمر جنسی کو نافذ کر دیا گیا۔ ٹریفک حادثہ میں ایک ہی قریشی خاندان کے 13افراد جانبحق ہو گئے 12افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں سے 7افراد کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ریفر کرد یا گیا۔ اس موقع پر عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور ایم ایم ملتان تا میانوالی روڈ کے خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
جب نعشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیا گیا اس موقع پر سماجی کارکنان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ملتان تا میانوالی ایم ایم روڈ جس کو قاتل روڈ کا نام دیا گیا۔جس پر ٹھیکدار روڈ پر پتھر ڈال کر غائب ہو چکا ہے۔ آئے روز ٹریفک حادثہ میں درجنوں لوگ اپنی جانیں گنوا کر بیٹھتے ہیں۔ اس روڈ کی تعمیر کا جلد نوٹس لیا جائے اور ٹھیکدار کو ایک ماہ کے اندر اندر روڈ کی تعمیر مکمل کروانے کے احکامات جاری فرمائے جاؤے۔ حادثہ کے بعد جب لواحقین ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچے تو کہرام مچ گیا۔ جہاں پر موجود مقامی افراد سمیت انتظامیہ نے نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید نے نواحی علاقہ ملتان میں پہنچانے کے انتظامات کئے۔