سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کا واقعہ، مشتعل ہجوم نے بے حرمتی کرنے والے شخص کے گھر کا گھیراؤ کر لیا، آگ لگانے کی کوشش، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کی اطلاع پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور ٹائر جلا کر احتجاٹشروع کر دیا، مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے والے شخص کے گھر کا گھیراؤ کر لیا اور توڑ پھوڑ کی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ڈی پی او سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی موقعہ پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے قرآن مجید کے اوراق کو آگ لگائی جس پر لوگ مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ آرائی کی، آر پی او شارق کمال صدیقی کے مطابق امن کمیٹی کے اراکین بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین کو پرامن رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے