اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشیں ژالہ باری کچے مکان گرگئے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات

نہر لوئر جہلم میں آہلہ کے قریب کار نہر میں گر گئیدو مرد حضرات اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکل آئے

ایک بچہ اور دو خواتین گاڑی کے اندر ہونے کی وجہ سے نہر میں ڈوب گئےریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آپریشن میں مصروف

شہر اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش،

آسمان پر چھائی کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیا بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،گرمی کی شدت میں کمی،بارش کے باعث شہر میں بجلی کے متعدد فیڈر ٹریپ کر گئے،

گندم کی پک کر تیار کھڑی فصل کو خطرے کا اندیشہ کسان پریشان،

۔کہروڑ پکا کےمختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش شروع

۔تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ اسمان پر بجلی بھی کڑک رہی ہے

تیز ہواؤں اور بارش سے کہروڑ پکا میں کھڑی گندم کو نقصان ہونے کا خدشہ

۔ہلکی پھلکی بارش کے ساتھ بجلی کی انکھ مچولی بھی جاری

مصطفی آباد اور گرد و نوا ح میں ہلکی بارش

۔بارش کی موسم خوشگوا بارش گندم کی فصل کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی

کبیر والا: شہر و گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ تیز بارش شدید کبیروالہ شہر گردونواح میں بارش کے ساتھ شدید اولے پڑنے سے گندم کی فصل کو نقصان ہونے کا اندیشہ تیز آندھی اور بارش سے بجلی کے پول ٹوٹ گئے بجلی کی تاریں لٹکنے لگیں بارش کے باعث کبیر والا شہر گردونواح میں بجلی کے متعدد فیڈر ٹریپ کر گئے،شہر گرنواح میں بجلی کے فیڈر ٹریپ ہونے سے اندھیرا چھا گیا

میاں چنوں تلمبہ اور محسن وال میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے بارش آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصل گندم کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ

سوات میں اسمانی بجلی گرنے سے اگ لگ گیا۔
تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ملکی دم میں مسمی شیرین زادہ ولد خان کے کچے مکان پر اسمانی بجلی گرنے سے 13بکریاں لگ کر موقع پر مرچکے ہیں۔
جبکہ دیگر گھریلوں سامان بھی خراب ہوچکا ہے۔

نوشہرہ کلاں کے علاقے مثل آباد میں کمرے کی چھت گرگئی
نوشہرہ: ملبے تلے دبنے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی۔ ریسکیو
زخمی بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی حالت میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ریسکیو
چترال میں صبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری۔ ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ۔ لوگوں نے گرم کپڑے پھر سے نکال کر پہننا شروع کیے۔ پہاڑوں پر برف باری۔ اگلے دو دنوں تک بارش کا امکان ہے۔

نوشہرہ۔ تیز آندھی کیساتھ موسلادھار بارش ژالہ باری موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔

نطوفانی بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

نوشہرہ۔تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔۔ناقص نکاسی آب کیوجہ سے مختلف مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں اور راستوں پر جمع ہو گیا۔

شہری علاقوں سمیت مین شاہراؤں پر نکاسی آب کا نظام درہم برہم۔

نوشہرہ۔کلاں مثل آباد میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں اور خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

کینٹ مدینہ کالونی میں کسی نالہ عبور کرتے ہوئے ٹریکٹر طغیانی کی زد میں آ کر دوب گیا۔

نوشہرہ۔ضلعی انتظامیہ کیطرف سے حالیہ بارشوں کے باعث ریسکیو سمیت ایمرجنسی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات۔
حویلیاں بارش اپڈیٹ حویلیاں میں بارش شروع ہو گئی گرج چمک کے ساتھ حویلیاں بازار کے ندی نالوں میں طغیانی انے سے لوگوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے حویلیاں غلہ گودام کے پاس نالہ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے گاڑیاں رک جانے کی وجہ سے روڈ بلاک ہو گیا ہے بجلی کی انکھ مچولی شروع ہو گئی ہے بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے
ہری پور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ باران رحمت کا نزول موسم خوشگوار ہوگیا

لویردیر: تیمرگرہ شہر سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا

بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

تیمرگرہ ثمر باغ میدان چکدرہ تالاش رباط خال میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

لڑم ٹاپ شین غر کلپانی شاہی کےپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ لویردیر تیز بارش سے میواجات کے باغاتوں کو شدید نقصان

بنوں : شہر و مضافات میں گرچ چمک بارش

بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جاتی سردی کو لگ گئی بریک بارش شروع ہوتی ہی شہر بھر میں بجلی غائب:شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہو گیا:تیز بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے بارش سے شہر اور گردونواح کی بجلی غائب بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ شدید بارش سے گندم اور سرسوں کی فصل کو نقصان کا اندیشہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پشین گوئی

تونسہ شریف اور گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری جھوک بودو ،وہوا کے علاقوں میں ژالہ باری ہوئی شدید قسم کی ژالہ باری سے لوگ خوفزدہ ہو کر استغفار پڑھتے رہے

شگر ۔ شگر اور گردونواح میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری، تاہم اس میں تیزی بارشوں سے سردی لوٹ ائی اور ٹھنڈ بڑھ گئیبارشوں سے خوبانی کی پھولوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہبالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز بارشوں کو سلسلہ جاری رہنے کا امکان