صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے کرپٹ جج مظاہر علی نقوی کو برطرف کر دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن واپس لے کر مظاہر نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔