نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 تا 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان کے تحت الرٹ جاری کردیا گیا این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 3 تا 4 ستمبر کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفےسے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ پیش گوئی کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر، مٹھی، دادو، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کے علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شدید بارش کے نتیجے میں شہروں میں سیلابی
صورتحال جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ این ڈی ایم اےنے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اوربارش کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں ۔