تلہ گنگ: (نمائندہ تیزرفتار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شہید کیپٹن محمد احمد بدر کی تعزیت کے لئے انکے گھر پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیپٹن محمد احمد بدر کے اہلخانہ سے ملاقات کی، شہید کی پانچ بہنوں اور ماں سے ملاقات کے دوران ان کو دلاسہ دیا اور اظہار تعزیت بھی کیا۔
شہید کیپٹن محمد احمد بدر نے میر علی میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔