امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: (تیزرفتار نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہداف کے حصول کیلئے پاک امریکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ٹیکس نظام میں بہتری اور موسمیات کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔
امریکی سفیر نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی، امریکی سفیر نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔