چین نے 2024 میں اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباََ5 فیصدمقررکردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین نے رواں سال 2024 میں اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا ہے۔
یہ بات منگل کو حکومتی امور کی انجام دہی سے متعلق قومی مقننہ میں غور کے لیے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ اس سال ملک میں شہری علاقوں میں روزگار کے 1کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ مواقع پیداہونگے اورسروے کے مطابق شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 5.5 فیصد کے قریب رہے گی۔
ایک فعال اور محتاط مالیاتی پالیسی کا تسلسل برقرار رکھاجائے گا جس میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے خسارے کا تناسب 3 فیصد رہے گا اور حکومتی خسارہ 2023 کے بجٹ کے اعداد و شمار سے 180 ارب یوآن تک بڑھنے کی توقع ہے۔
ملک میں اس سال مقامی حکومتوں کے لیے خصوصی مقاصدپرمبنی 39 کھرب یوآن کے بانڈزجاری کیے جائیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1کھرب یوآن زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے کئی سالوں میں ہر سال کے دوران انتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈزکااجراء بھی کیا جائےگا جس کا مقصد اہم قومی حکمت عملیوں کا نفاذاور اہم شعبوں میں حفاظتی صلاحیت کو بڑھانا ہے جبکہ اس سال اس طرح کے 10 کھرب یوآن مالیت کے بانڈزسے آغاز ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میکرو پالیسی پرمبنی سمت بندی کا تسلسل برقراررکھا جائے گا۔