کندھ کوٹ: پولیس اور رینجرز کا کچے میں مشترکہ آپریشن، پولیس کا دوران آپريشن چار مغوی بازیاب کی دعویٰ

کندھ کوٹ پوليس اور رینجرز کا درانی مہر کے کچے میں مشترکہ آپریشن جاری،دوران آپریشن پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی چار مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا، ڈاکوؤں نے ہتھیاروں کے زور پر چار دن قبل غوثپور کی حدود میں بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو اغوا کیا تھا، بازیاب ہونے والوں میں محمد جان بگٹی، برکت علی بگٹی، بابر علی بگٹی اور بھرام خان بگٹی شامل ہیں، ایس ایس پی کشمور بشير احمد بروہی کا کہنا ہے کہ پولیس نے تھانہ درانی مھر کی حدود میں کامیاب آپریشن کے ذریعے چاروں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا، پولیس اور ڈاکو میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ل، ڈاکو چاروں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری، مغویوں کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے