سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے اسپین وام میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی جہنم حاصل کردیے گئے۔قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں