ایک سونوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آیا۔معاملے پرایوانِ بالا میں بھونچال آگیا۔وزیراعظم نے جوبتایا۔پی ٹی آئی نے احتجاج کاوہی طریقہ اپنایا۔سینیٹ کاایوان”اوو۔ اوو کےشورسےگونجتارہا۔
شبلی فرازنے احسن اقبال پرخوب جملے کسے۔بولے ایک شخص روزنیا چورن لے کرآجاتاہے،کبھی وژن 2025،کبھی اڑان پروگرام۔
نہ سیاسی استحکام آیانہ معیشت بہترہوئی۔ملکی تاریخ میں اتنے سیاسی قیدی کبھی نہیں تھے ۔کسی اورجماعت کا مینڈیٹ چھینا جاتا تو یہاں نظر بھی نہ آتی۔
جواب میں احسن اقبال بھی چپ نہ رہے،بولےچوری اور ڈاکہ ڈال کر ملک کا پیسہ لوٹا گیا،جتنا چاہے شور کرلیں، انھیں جواب دینا ہوگا۔
اعظم نذیرتارڑ نے بھی اپوزیشن کونشانے پرلے لیا۔کہا اچھے خاصے معزز لوگ ہیں،صرف بانی کو خوش کرنے کے لیے کیا کیا جتن کررہے ہیں۔
شورشرابے اورالزام تراشی کی جنگ نہ رک سکی۔اپوزیشن ارکان نعرے بازی کے بعد واک آؤٹ کرگئے۔