تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو ہوگا۔ بات چیت سے قبل ڈیل کی بازگشت پھرتیز ہوگئی۔
خواجہ آصف نے تحریک آصف سے متعلق نیادعویٰ کردیا۔کہا پی ٹی آئی والے ڈیل کی خواہش سے رابطے کرتے رہے ،ان کی کوشش ہے کوئی سہولت مل جائے ۔
بیرسٹرگوہربولے بانی نےصاف کہہ دیا کوئی ڈیل نہیں۔گنڈاپورکی آرمی چیف سے ملاقات کوبھی نارمل کہہ دیا۔بولے مذاکرات وہی ہیں جوحکومت کےساتھ ہورہے ہیں۔
عرفان صدیقی نےتاخیرکاملبہ پھرپی ٹی آئی پرڈال دیا ۔بولے 22 دن ہوگئے،تحریری مطالبات نہیں دئیے توہماراکیاقصور؟مطالبات آنے پر7 اتحادی جماعتوں سے مشاورت ہوگی،31 جنوری کی تلوارلٹکائی ہے۔ اس سے قبل جواب دے دیں گے۔