خبر ہیڈ مرالہ کے قریب تھانہ ٹانڈہ کی حدود میں دو نوجوان قتل م ۔ ہیڈ مرالہ کے قریب تھانہ ٹانڈہ ضلع گجرات کی حدود میں واقع گاؤں بہلول پور میں کل شام سات بجے دو نوجوانوں زین اور شان علی کو فائر مار کر قتل کر دیا گیا پولیس تھانہ ٹانڈہ کے مطابق قاتل نے خود کو بھی فائرنگ سے زخمی کیا ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے قتل ہونے والے دونوں نوجوان کم عمر تھے ایک نوجوان کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے