بہاولنگر میں ڈکیتی

….. بہاولنگر کے نواحی علاقے جٹو والا میں تین مسلح ڈاکو شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے نقدی، 5 تولے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا.. بہاولنگر کے نواحی علاقے جٹو والا میں حافظ احمد رضا نامی شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ تین مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے گھر سے 35 لاکھ روپے نقدی، 5 تولے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، بندوق 12 بور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔