بلوچستان کے شہر تربت میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تربت دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ذوہیب محسن کے خاندان کے6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےکے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تربت میں بس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکے کی شدید مذمت
وزیراعظم کی بم دھماکے میں شہید ھونے والے افراد کے لئے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت
وزیر اعظم کی زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا
دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے : وزیر اعظم
حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں : وزیر اعظم
دہشت گردی کو پاکستان سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں : وزیراعظم