شرمیلا فاروقی نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی کلاس لے لی

تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر انٹرنیٹ بند ہوجاتا ہے، کیا ہم بے وقوف ہیں؟ پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی ،وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ پر برس پڑیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں اراکین نے انٹرنیٹ بندش پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ شزہ فاطمہ نے موقف اپنایا کہ انٹرنیٹ پر کسی انڈسٹری کو مسائل کا سامنا نہیں، وقتی مسئلہ تھا جو حل ہوچکا جس پر شرمیلا فاروقی نے کہا ہم جھوٹ بول رہے ہیں یا حکومت جھوٹ بول رہی ہے، میرے شوہر ای کامرس کمپنی چلاتے ہیں انہیں نقصان ہوا ہے۔عمر ایوب نے کہا انٹرنیٹ بندش سے ہونے والے نقصانات ملین ڈالرز میں ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر بحث آئندہ اجلاس تک کیلئے موخرکردی۔