کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شدید سردی کی لہر سے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں سے بارش برسانے والا سسٹم آج رات بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل سسٹم کا کراچی پر بھی اثرپڑے گا اور 4 جنوری کے بعد سے کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے۔