امریکا میں شہریوں پر گاڑی چڑھاکر 15ہلاکتوں کا ذمہ دار شخص امریکی شہری نکلا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا، ہتھیار اور بارودی ڈیوائس برآمد

امریکا کے شہر نیو اورلینزگاڑی سے کچل کر 15افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوگئی۔ ایف بی آئی کے مطابق 42 سالہ ڈرائیور شمس الدین جبار امریکا میں پیدا ہوا تعلق ٹیکساس سے تھا۔ فوج میں بھی ملازم رہ چکا تھا۔ ملزم کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا، ہتھیار اور بارودی ڈیوائس بھی برآمد ہوئی۔ ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ ملزم شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔ ملزم نے سال نو کے آغاز پر گاڑی لوگوں پر چڑھا دی تھی۔ گاڑی سے اتر کر پولیس پر بھی فائرنگ کی۔ واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے۔ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔