چیئرمین پیلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں نوجوانوں سے وی پی این چھینیں گے تو یہ انقلاب کے لیے نکلیں گے ،انٹرنیٹ کو فور جی سے ٹو جی پر لے آئے اور کہتے ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا، انٹرنیٹ ٹھیک چل رہا ہے۔ بلاول بھٹو کا پوڈ کاسٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاتخت لاہور کی لڑائی میں یہ لوگ پاکستان کے پوٹینشل کو روک رہے ہیں۔اس حکومت میں بزرگ ذہنیت کے لوگ بہت زیادہ ہیں۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل خود پیدا کررہے ہیں۔