نمبرداری کے الیکشن کے دروان مخالفین کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ 16 افراد گرفتار

چونیاں تھانہ کنگن پور کی حدود میں نمبرداری کے الیکشن کے دروان مخالفین کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سولہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا. چونیاں تھانہ کنگن پور کی حدود موکل میں نمبر داری کے الیکشن کے دوران ڈوگر برادری اور میو برادری کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کر کدی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا. پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے سولہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا ہے. اور ملزمان کے قبضے سے فاٹرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے اور اور مزید تفتیش جاری ہے . پولیس حکام کے مطابق کسی بھی امن ایمان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.