9مئی کے پیچھے مربوط سازش تھی،26نومبر9مئی کاتسلسل،یہ سیاسی احتجاج نہیں سیاسی دہشتگردی ہے،9مئی کے منصوبہ سازوں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے گا،ترجمان پاک فوج

پاک فوج نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ 9 مئی سے جڑے منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس نے سزائیں قانون کے مطابق سنائیں ۔ ملٹری کورٹس پر بات کرنے والے کچھ عناصر ماضی میں اس کے حق میں تھے، 9 مئی کے پیچھے مربوط سازش تھی ۔ 26 نومبر 9 مئی کا تسلسل تھا ۔ ترجمان پاک فوج نے کہا یہ سیاسی احتجاج نہیں، سیاسی دہشت گردی ہے۔جعلی مواد بھی سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔یہ افواج پاکستان کا نہیں عوام کا مقدمہ ہے۔ فیض حمید سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کوئی بھی افسر سیاست کو ریاست پر مقدم رکھے گا تو اسے جواب دینا ہوگا۔ انتشاری سیاست کا کنٹرول ملک سے باہر بیٹھے لوگوں کے پاس ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کو پاکستان میں خوارجیوں کی بربریت نظر نہیں آتی۔