ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کو چاہیے مسائل انتشاری سیاست کے بجائے مذاکرات سے حل کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا افواج پاکستان کسی پارٹی کی سوچ اور نظریے کی مخالف نہیں،فوج کا ہر حکومت سے ایک سرکاری اور پیشہ ورانہ تعلق ہوتا ہے،کسی سیاسی لیڈر کی اقتدار کی خواہش پاکستان سے بڑھ کر نہیں۔