پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولہ طے پا گیا۔ ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کو نمائندگی دی جائے گی۔ پوسٹنگ ٹرانسفر میں پیپلز پارٹی سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ن لیگ اتحادی حکومت کے معاملات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو واضح کردے۔صدرآصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مداخلت کے بعدکئی امورپراتفاق کرلیاگیا۔