اسرائیلی فوج اردن کی سرحد کے قریب شامی علاقے درعا میں 9 کلو میٹر اندر تک پہنچ چکی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سرحدی گاؤں کویا اور تاریخی الوحدہ ڈیم پر صہیونی فوج قبضہ کرچکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے علاقے کے رہائشیوں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ بھی دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کی افواج شام کی سرحد پر بفر زون میں رہیں گی، اسرائیلی فوج جبل الشیخ چوٹی پر موجود رہے گی۔