جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا T20 میچ کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ جوہانسبرگ پہنچ گیا

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کیلئے قومی اسکواڈ ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گیا۔دوسرا میچ جمعے کو سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔قومی سکواڈ جمعرات کو مشقوں کا آغاز کرے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔میزبان ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں0-1 سے برتری حاصل ہے۔