پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو11رنزسےہرا دیا

جنوبی افریقا نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا۔184 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنا سکی۔ کپتان محمد رضوان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔صائم ایوب 31 اور طیب طاہر 18 رنز بناسکے۔بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا کوئی دوسرا پلیئر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ جنوبی افریقا کے جارج لِنڈے نے 4 وکٹیں لیں۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی نے 2 اور سفیان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔