سپریم کورٹ نے اسلام آباد ایف 14،ایف 15 پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نےکہا فریقین تحریری معروضات جمع کرانا چاہیں تو تین ہفتوں میں جمع کرا سکتے ہیں
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ملازمین کا کوٹہ ختم کر دیا تھا،ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہیں، سپریم کورٹ کا ایک بینچ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پبلک مقاصد کے استعمال کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے، ہاؤسنگ اسکیم سے عوامی پیسے کا نقصان نہیں ہوا ، ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس دیے بغیر فیصلہ دیا اور پوری سکیم ختم کردی، متاثرین کے وکیل نے کہا ہائیکورٹ نے وہ اختیار استعمال کیا جس کا اسے اختیار ہی نہیں تھا، عدالت نے کہا فریقین تحریری معروضات جمع کرانا چاہیں تو تین ہفتوں میں جمع کرا سکتے ہیں، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔