سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین اور روف حسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی


سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شعیب شاہین اور روف حسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی


ایڈوکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور روف حسن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما باقاعدگی سے اعلیٰ عدلیہ کو سکینڈلائز کر رہے ہیں،رؤف حسن اور شعیب شاہین نے بیانات میں عدلیہ کی تضحیک کی، رؤف حسن، شعیب شاہین مسلسل توہین عدالت کر رہے ہیں، دونوں کو طلب کیا جائے، تحریک انصاف کے رہنما گذشتہ دو سال سے عدلیہ کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جا رہی یے، فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے بھی تحریک انصاف کے طرز کی پریس کانفرنس کی، سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کرنا احسن اقدام ہے، درخواست میں روف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔