سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین نے استفسارکیا کہ کیا حکومت اس کیس کوچلانا چاہتی ہے؟، عدالت نے نوٹس کیا تو بانی پی ٹی آئی کو یہاں پیش بھی کرنا پڑے گا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا توہین کا معاملہ عدالت اورتوہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بانی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، حکومت سنجیدگی سے درخواست کی پیروی کرے گی۔سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی