فیض حمید مہرہ تھا، بانی نے استعمال کیا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید مہرہ تھا،بانی پی ٹی آئی نےاستعمال کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی دن ہےکہ فیض حمید چارج شیٹ ہو گئے۔ باقی گناہوں کی تفتیش جاری ہے،بانی پی ٹی آئی کیلئے اب آزمائش، امتحان اور مسئلے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔ نو مئی کا واقعہ پری پلان گیم تھی، فوج میں زبردست قسم کا احتساب ہوتا ہے، اب تو سب شکنجے میں آئیں گے۔