لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ریٹائرڈ کو باضابطہ طور پرچارج شیٹ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید پرسیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی 12اگست کو شروع ہوئی، ملک میں انتشار، بدامنی سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے، پرتشدد اور بدامنی کی متعدد کارروائیوں میں 9مئی سے وابستہ واقعات شامل ہیں،مذموم سیاسی عناصر کی ایما اورملی بھگت بھی تفتیش کا حصہ ہے، فیض حمید کے خلاف الزامات میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،ریاست کے مفاد کو نقصان اوراختیارات اور سرکاری وسائل
کا غلط استعمال بھی شامل ہے،
فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ریٹائرڈ کو 12 اگست کو فوجی تحویل میں لیا گیا تھا۔