سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارجی ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔