سوار محمد حسین شہیدنشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسزچیف اورمسلح افواج نے شہید کوخراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین شہید 1971 کی جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ سوار محمد حسین شہید کی لگن اور فرض شناسی سے دشمن کے16 ٹینک تباہ کئے گئے۔ فرض کی ادائیگی کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی سینے میں لگنے سے وہ شہید ہوئے۔ سوار محمد حسین شہید کی شہادت افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قوم وطن کی خاطرجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنےبیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔