وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مدارس بل پر بیشتر تجاویز سے متفق ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کی بھی رائے لیں گے۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نےعلماء و مشائخ اجلاس سے خطاب میں کہا مسئلے کا قابل قبول حل چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہامدارس کی رجسٹریشن کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔طالب علم اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔