وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ آمد پر کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کی۔مریم نواز نے کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔پنجاب اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہلِ چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔سربراہ چینی وفد نے کہا کہوزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔
اس سے قبل بیجنگ ایئرپورٹ پہنچنے پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لن تاؤ، قونصلر ساؤتھ ایشین افیئرمسز لی جین یاؤن، بیورو آف ساؤتھ ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ژاینبو ساؤتھ ایشین افیئر اتاشی، سینگ گویو اور مس چن یو بو اور مس ژؤ چن یو نے استقبال کیا۔پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے بھی پنجاب کے وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔وفد میں سینیٹر پرویز رشید، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزراء بلال اکبر، عاشق کرمانی اور دیگر بھی شامل ہیں۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل (سوموار 9دسمبر)سے ہوگا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف چین کے ہسپتال، سکول اور دیگر اداروں کے دورے بھی کریں گی۔