چیمپئنزٹرافی پرپاکستان حکومت کا موقف، آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا، ذرائع

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان حکومت کے موقف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی پاکستان حکومت اور پی سی بی کے موقف کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔ آئی سی سی نے معاملے پر پی سی بی سے جواب مانگا تھا۔