وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آخری کال نے پی ٹی آئی کے جنون کو انا للہ وانا الیہ راجعون تک پہنچا دیا۔مریدکے میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پہلی سول نافرمانی سے ذیادہ برا حشر دوسری کاہوگا۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آخری کارڈ والی بلی کبھی تھیلے سے باہر نہیں آئے گی۔اوورسیز پہلے پاکستانی اور بعد میں سیاسی ورکر ہیں وہ پاکستان کے خلاف نہیں جاسکتے۔انہوں نے کہا پہلے گنڈا پور بھاگتا رہا اب بشریٰ بی بی بھاگ گئی۔گنڈا پور اتنا ہی کھیلتا ہے جتنی اسے اجازت دی جاتی ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر آنے والا الیکشن پی ٹی آئی سے نفرت میں اضافہ کررہا ہے۔ڈو آر ڈائی کا نعرہ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کی حالت قابل رحم ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان دشمن ممالک اور عناصر بانی پی ٹی آئی کے حمایت میں اکٹھے ہوچکے ہیں۔انتشار پارٹی کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سیاست نے عوامی شعور بیدار کردیا۔پی ٹی آئی انتشار کا شکار اوراس کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھاہماری حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی نے عوامی رحجان تبدیل کر دیاہے۔